بلدئہ ٹاؤن میں بہنوئی نے سالے کو اغوا کرلیا .والدین نے تھانے میں داماد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا .

کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں بہنوئی نے سالے کو اغواء کرلیا ‛ اغواء کار اس سے قبل سسر کو اغواء کرکے تاوان بھی طلب کر چکا ہے ‛ اغوا کار علی اکبر کے دو بھائی لیاری گینگ سے تعلق ہونے سے مارے جا چکے ہیں ۔

سعید آباد تھانے میں درج ہونے والا مقدمہ نمبر 12کا علکس

مدعی محمد اشتیاق کے مطابق 15 سالہ دانیال کو اس کے بہنوئی علی اکبر نے اغواء کیا ہے ۔ دانیال کریسنٹ پبلک اسکول بلدیہ فور سی کیمپس میں ساتویں کلاس میں زیر تعلیم تھا ۔ اسکول سے واپسی پر دانیال کو گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے .

مغوی دانیال ولد اشتیاق کی یاد گار تصویر

اغواء کار علی اکبر کے دو بھائی لیاری گینگ وار کی وجہ سے مارے جا چکے ہیں ۔جبکہ اغواء کار اکبر علی پر اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور وہ کئی بار جیل یاترا کر چکا ہے ۔ اغوا کار علی اکبر لیاری اور سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے .

اغوا کار علی اکبر کی فائل فوٹو

دانیال کے والد محمد اشتیاق کو بھی علی اکبر ایک سال قبل بھتے کیلئے اغواء کر چکا ہے ۔ دانیال کے والد محمد اشتیاق نے تھانہ سعید آباد میں اپنی مدعیت میں علی اکبر کے خلاف اغواء کا مقدمہ نمبر 12\2019 زیر دفعہ 365 ت ب کے تحت درج کر لیا ہے ۔

مدعی محمد اشتیاق کے مطابق انہیں اپنے داماد علی اکبر سے سخت خطرہ ہے ۔پولیس ان کے بیٹے دانیال کو بازیاب کرائے اور انہیں تحفظ فراہم کرے ۔ سعید آباد تھانے کی پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *