من پسند افسران کیلئے منعقدہ EOBI کی DPC متنازعہ ہو گئی

کراچی : ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی )میں ڈی پی سی اجلاس متنازعہ ہو گیا ۔

الرٹ نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محنت کشوں کے محکمے ای او بی آئی کے افسران کی تقرقیوں کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی )کا دو روزہ اجلاس گزشتہ روز کراچی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں ڈی پی سی کے متعلقہ بعض ممبران نے شرکت ہی نہیں کی ہے ۔ فنانشل ایڈوائزر ناصرہ پروین خان نے بطور رکن ڈی پی سی اجلاس میں شرکت سے ہی نہیں کی ہے ۔ جب کہ ڈی پی سی کے ایک اور اہم ممبر محمد ندیم اقبال نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے ۔

مذید پڑھیں :مزمل کامل کا EOBI میں بڑھتا ہوا اثر محنت کشوں کے حق پر ڈاکہ : پہلی قسط

الرٹ نیوز https://www.alert.com.pk کے مطابق ایک جانب ڈی پی سی کے اس اجلاس میں دو اہم اراکین شریک نہیں ہوئے جبکہ دوسری جانب کیڈر کے حساب سے سنیارٹی لسٹ حتمی نہ ہونے کے باوجود کسی بھی صورت ڈی پی سی منعقد کرنا رولز کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

اس حوالے سے مذید معلوم ہوا ہے کہ بعض افسران کو آن لائن ٹرایننگ کرائی گئی تھی جن میں سے بعض کو فیل قرار دلوایا گیا اور بعض فیل ملازمین کو چہیتے افسران نے پیسے لیکر پاس کرایا ہے ۔ جس کا ریکارڈ بھی سامنے آ گیا ہے ۔تاہم اس حوالے سے قانونی ماہرین سے رابطے کر کے رٹ پٹیشن آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت داخل کرانے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *