افسران کی ترقیوں کیلئے EOBI میں متنازعہ DPC کا انعقاد

کراچی : ای ای او بی آئی میں افسران کی ترقیوں کے لئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 4 اور 5 جنوری کو ہیڈ آفس میں منعقد ہو گا ۔

اس ڈیپارٹمنٹل انکوائری کمیٹی کی کنوینئر شازیہ رضوی ہیں ۔ادھر الرٹ نیوز https://www.alert.com.pk کو معلوم ہوا ہے کہ ادارے میں تا حال سینیارٹی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے ۔ لہذاء ای او بی آئی میں سینئر اور انتہائی جونیئر افسران کے درمیان ترقیوں کے لئے سخت چپقلش پائی جاتی ہے ۔

مذید پڑھیں :مزمل کامل کا EOBI میں بڑھتا ہوا اثر محنت کشوں کے حق پر ڈاکہ : پہلی قسط

اعلی افسران کا ماننا ہے کہ ڈیپوٹیشن انتظامیہ کی جانب سے جانبدارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے انتہائی جونیئر افسران کو ریکارڈ میں ہیرا پھیری کر کے قبل از وقت ترقیوں سے نوازنے کے لئے سخت تحفظات ہین اور ان متاثرہ افسران نے حصول انصاف کے لئے ادارہ میں اپیلوں کے ساتھ ساتھ عدالتوں سے بھی رجوع کر رکھا ہے ۔

جب کہ جونیئر افسران کی خواہش ہے کہ وہ موجودہ چیئرمین کی رواں برس 18 فروری کو ہونے والی ریٹائرمنٹ سے قبل کسی نہ کسی طرح اپنی ترقیاں حاصل کر لیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت جونیئر افسران نے طاہر صدیق کی مدد سے اپنی جلد از جلد ترقیوں کے حصول کے لئے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ ریکروٹمنٹ افسر کو تمام کارروائیوں سے علیحدہ رکھا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے طاہر صدیق نے خلاف قانون ہفتہ واری تعطیلات کے دوران ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے مخصوص اسٹاف ملازمین کو گھروں سے بلوا کر اپنی ترقیوں کا آفس آرڈر پیشگی طور پر تیار کر لیا ہے ۔

مذید پڑھیں :پاکستان میں کب کونسا چیف جسٹس تعینات رہا ؟

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی سی میں ان جونیئر افسران کو بھی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقیاں دیئے جانے کا امکان ہے ۔ جنہیں ناصر محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی ترقی کے لئے پٹیشن پر مشروط طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقیاں دی گئی تھیں ۔

ان افسران میں انتظامیہ کے چہیتے اور کماؤ پوت افسران مزمل کامل ملک ریجنل ہیڈ ساہیوال، فیصل مرتضیٰ ریجنل ہیڈ کورنگی، امتیاز صادق تاڑڑ ریجنل ہیڈ کریم آباد، نوید فیاض قائم خانی ریجنل ہیڈ مظفر گڑھ شامل ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *