کتاب کا نام : دور حاضر کے فتنے اور ان کا علاج
نام مولف : مولانا یوسف بنوری رحمہ اللہ
اسلام ایک کامل مکمل بلکہ اکمل دین ہے جسکا زمانہ اور میعاد قیامت کی صبح تک ہے دیگر منسوخ مذاہب سماویہ کی تحریف شدہ مقدس کتب جدید مسائل کےحل سے خاموش اور انکے راھب ، پوپ ،لاٹ پادری اس سے بے بس اپنے کنیسوں صومعوں گرجوں میں انگلیاں دانتوں تلے دبائے بیٹھے ہیں .
اسلام ہی دنیا کا وہ واحد اسمانی مذھب ہے کہ مرورزمانہ کے ساتھ ساتھ نئے پیش آنیوالے مسائل کا جامع اورتشفی بخش حل اسمیں موجودہے لگ بھگ ساڑھے چودہ سوسال کاعرصہ گزرنے کے بعدبھی یہ مذھب پورے آب وتاب سے قائم ودائم ہے بلکہ جتنے اعتراضات اس مذھب حق پر ھوے اور ھورھے ھیں اگر اسکا ایک تھائ حصہ اعتراضات کسی اور مذہب پر ہوں تو اسکا وجود ہی دنیا سے مٹ جائیگا اسکے وجود کے وقت سے لیکر آج کے زمانے تک اسکے ماننے والے کسی ایک فرد نے بھی اسے اسوجہ سے نھین چھوڑا کہ اسکے سوالوں کا جواب یھاں نہ تھا بلکہ دنیاوی مفادکی خاطر ھی اس سے کوئ الگ ہوا ہے .
موجودہ دورمیں تحقیق وتفھیم کے نام پرچند تجددپسندوں نے الحادوتشکیک نئ نسلوں کے ذھنوں پر اپنے افکارونظریات کی صورت میں نقش کرنا چاھی ہے اور اسے جدید تحقیقات اور فہم ودانش کے خوشنما نام دیے ہیں علمائے حق نے انکی اس رہبری کےروپ میں رہزنی سےپردہ چاک کرنےکی ہروقت محنتین اورکاوشیں کی ھیں زیرنظرکتاب بھی شہیداسلام مولانا محمدیوسف لدھیانوی رحمہ اللہ کے مشک بار قلم سے اسی سسلے کی ایک کڑی ہے .