سوال
اگر خواتین کا جسم نظر آ جائے، مثلاً: سر کے بال، ہاتھ یا پاؤں کے اوپر کا حصہ تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب
عورت کے اعضاء ظاہر ہونے سے نہ تو عورت کا وضو ٹوٹتا ہے، اور نہ ہی مرد کی نگاہ اس عضو پر پڑجانے سے اس کا وضو ٹوٹتاہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200852