سوشل سکیورٹی کے NAB کے ہاتھوں گرفتار افسران جیل روانہ

کراچی : کراچی کلثوم بائی ولیکا اسپتال کو ادویات کی خریداری کی مد میں 67 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے والے افسران جیل روانہ کر دیئے گئے ۔
اسپتال کے سابق آڈیٹر ڈاکٹر قاضی عبد الوہاب سمیت 14 ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت نیب کورٹ میں ہوئی ۔ نیب نے ریفرنس میں مفرور تین ملزمان محمد آصف ، آفاق احمد اور شاہد قمر کو عدالت میں پیش کر دیا ۔
عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ گرفتار تین ملزمان علاوہ دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں ۔ ریفرنس میں سابق کمشنر سیسی محمد فاروق لغاری، سابق ایم ایس لانڈھی اسپتال ڈاکٹر ظہیر عباس خواجہ نامزد ہیں ۔
مزید پڑھیں : پاکستان نے ایک اور بھارتی ڈرون مارگرایا،ISPR
سابق ایم ایس انیس قادر منگی، ایم ایس سعادت احمد میمن، سابق ایم ایس جاوید احمد راجپوت و دیگر شامل ہیں ۔ قاضی عبد الوہاب نے جعلی ادویات کی کھپت ظاہر کی تھی ۔ نیب ریفرنس کے مطابق ادویات کی خریداری میں جعل سازی کی گئی ۔ ادویات کی خریداری میں سیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ۔
سابق کمشنر سیسی فاروق لغاری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔ ملزمان نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو 67 کروڑ 99 لاکھ 13 ہزار 148 روپے کا نقصان پہنچایا ۔