میٹرک بورڈ، نہم جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

میٹرک بورڈ، نہم جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021کے جمع کرانے کی تاریخ میں 6جنوری 2021 تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:تعلیمی ادارے 11 جنوری سے لازمی کھولے جائیں : سید طارق شاہ

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ یہ سہولت کورونا وبا کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہونے کی وجہ سے دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اسکول بھی اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 6جنوری تک جمع کئے جائیں گے۔اس کے بعد 7 جنوری سے 15جنوری تک500 روپے،18جنوری سے 29جنوری تک800 روپے،یکم فروری سے 12فروری تک1200 روپے،15فروری سے26فروری تک 1500 روپے، یکم مارچ سے 12مارچ تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *