حکومت کا نئے سال پرتحفہ،پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگی۔

اسی طرح کیروسین کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے کے اضافے سے نئی قیمت 73 روپے 65 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے بڑھا کر 71 روپے 81 پیسے کردی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کا ریلیف مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *