ڈانس کرنے والے روبوٹ کی ویڈیو وائرل

کراچی : انسان نما روبوٹ بنانے والی مشہور کمپنی بوسٹن ڈائنامکس کی جانب سے روبوٹس کو ڈانس سکھایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں روبوٹس انتہائی ماہرانہ انداز میں رقص کی ادائیں دکھاتے ہیں اور اچھلتے کودتے روبوٹ اس طرح قدم رکھتے ہیں جو ماہر ڈانسر بھی نہیں کر سکتے ۔

روبوٹ کی وائرل ہوتی ہوئی ویڈیو ہزاروں لاکھوں افراد نے دیکھی ہے ۔ اس سے قبل بوسٹن ڈائنامکس کے روبوٹ مختلف کرتب دکھانے، الٹی چھلانگ لگانے، پارکر، برتن دھونے اور دروازے کھولنے جیسے کام کر چکے ہیں ۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے 1960 کے ایک مشہور گانے ’’ ڈو یو لوو می‘‘ پر ڈانس کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے ۔ روبوٹ کی اس مہارت کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آخر وہ کس طرح اپنا توازن قائم رکھتے ہیں ۔

مذید پڑھیں :حکومت کا نئے سال پرتحفہ،پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ

ویڈیو کو دیکھتے وقت کئی مرتبہ یہ خیال آتا ہے کہ انسان کس طرح کی مشینوں سے زبردست ڈانس کروا سکتا ہے اور کئی مرتبہ تو ان پر سی جی آئی اینی میشن کا گمان ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ بوسٹن ڈائنامکس کمپنی ہیونڈائی کار ساز کمپنی نے ایک ارب ایک کروڑ ڈالر میں خرید لی ہے ۔ بوسٹن ڈائنامکس کی بنیاد 1992 میں رکھی گئی تھی ، جس نے پہلے چوپائے روبوٹ بنائے تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *