سالِ نو کی پہلی رات کراچی میں سیکنڑوں مقدمات درج

کراچی : کراچی سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

کراچی کے مختلف تھانوں میں سال کے پہلے ہی روز کئی افراد کے نام مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ جن میں نبی بخش پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک شخص کمال شاہ کو گرفتار کر لیا ۔ ،سولجر بازار پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔

مذید پڑھیں :ڈانس کرنے والے روبوٹ کی ویڈیو وائرل

ڈیفنس پولیس نے سال نو کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والے 8 منچلوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، گلشن معمار پولیس نے نئے سال کی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حبیب الرحمن نامی شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

اس کے علاوہ بھی دیگر تمام تھانوں کی حدور میں پیش آنے والے واقعات میں مقدمات درج کئے جا چکے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *