کراچی : JUI کا مزارِ قائد پر 21 جنوری کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا اعلان

کراچی : جے یو آئی سندھ کا 21 جنوری کو مزار قائد کراچی پر تاریخ ساز اسرائیل ” نا منظور ملین مارچ” اور جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان ، مولانا فضل الرحمان و دیگر سیاسی و مذہبی قائدین خصوصی خطاب کریں گے ۔ علامہ راشد محمود سومرو

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کہ 21 جنوری کو مزار قائد کراچی میں تاریخ ساز "اسرائیل نامنظور ملین مارچ” اور جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔ جے یو آئی کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ، کراچی کے تمام اضلاع کے امراء و نظماء عمومی ، سینئر اراکین ، بزنس فورم ،جمعیت طلباء اسلام کے مشترکہ اجلاس کے بعد اسرائیل مخالف ملین مارچ اور جلسہ عام کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔

مذید پڑھیں :پروفیسر ظفر احمد صدیقی بھی رخصت ہوئے

اجلاس میں صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد ، مولانا محمد غیاث، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ، مولانا امین اللہ، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا فتح اللہ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا نورالحق ، مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا حماداللہ شاہ، قاری فیض الرحمن عابد، مولانا فخرالدین رازی، سید زاہد شاہ ہاشمی، مولانا زرین شاہ، ڈاکٹر عطاء الرحمن، مولانا اجمل شاہ شیرازی ، مولانا خیرالحق ابرار ودیگر نے شرکت کی ۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ امت مسلمہ زندہ اور بیدار ہے مگر موجودہ حکومت نے امریکی سامراج کی غلامی میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو فراموش غلامانہ ذہنیت کی عکاسی کی ہے ، مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانے کا وقت ہے، مسلم حکمران امریکہ و اسرائیل کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے امت مسلمہ کے جذبات سے کھیل کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں، جوکہ انتہائی شرمناک ہے ، پاکستان میں ایک سازش کے تحت موجودہ ناجائر حکومت کے برسراقتدار آتے ہی اندرون خانہ اسرائیل پرو لابنگ کا آغاز کیا گیا اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرنی چاہئے اور غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرکے مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کی آواز اٹھانی چاہئے ، اسرائیل سے پینگیں بڑھانے والے حکمران مسلم امہ کے غضب سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید پڑھیں :سینیٹ میں کامیابی کے بعد PTI کا 18ویں ترمیم ختم کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا آغاز کراچی کے اضلاع کے مرکزی مقامات سے ہوگا ۔تمام اضلاع کے قافلے مزار قائد پر پہنچ کر اسرائیل مخالف تاریخ ساز جلسہ عام کی صورت اختیار کریں گے۔

انہوں نے جے یو آئی کراچی کے ذمہ داران کو اسرائیل مخالف جلسہ عام کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مخالف جلسہ عام میں لاکھوں لوگ شرکت کرکے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کریں گے اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے آواز اٹھا کر اسرائیل سے اپنی نفرت کا کھل کر اظہار کریں گے۔ انہوں نے شہر قائد کے لوگوں سے 21 جنوری بروز جمعرات 2021 کو اسرائیل مخالف ملین مارچ اور جلسہ عام میں جوق در جوق شرکت کی اپیل کی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *