الطاف حسین کو 247 کیسوں میں پاکتسان لانے کی تیاری

تحقیقاتی اداروں نے بانی ایم کیوایم کوپاکستان لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایاکہ وزارت داخلہ نے اسلام آبادمیں آج اہم اجلاس طلب کیا جس میں بانی ایم کیوایم کی پاکستان حوالگی پربات ہوگی۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سندھ پولیس نے بانی ایم کیوایم کے 247سے زائدمقدمات کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے ۔ًمعلوم رہے کہ ماضی میں الطاف حسین کو پاکستان لانے کی تیاریاں کی جاتی رہی ہیں تایم کراچی کے حالات کے پیش نظر ان کوپاکستان کیسوں میں مطلوب ہونے کے باوجود بھی نہیں لایا جاسکا تھا تاہم اب کراچی میں ایم کیو ایم مختلف دھڑے بندیوں کا شکار ہونے کے بعد ان کے رہنما اور کارکنان بھی بری طرح بدل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے انڈین فلموں کی طرز پر اب ماضی کے ہیرو کو ولن کر ہی دیاجائے گا .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *