واٹر بورڈ کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر اسدا للہ خان یکم فروری کو 20روزہ چھٹیاں گزارنے امریکا جائیں گے ۔واٹر بور ڈ مصباح الدین فرید کے قریبی افسر گریڈ20کے اسداللہ خان ایک بار پھر امریکا جانے کی تیاری کرنے لگے ۔اسداللہ خان نے حکومت سندھ کو متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے درخواست دی کہ انہوں نے امریکا جانا ہے اس لئے انہیں چھٹیاں دی جائیں ،جس کے بعد چیف سیکرٹری سندھ کی اجازت کے بعد رخصت کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے لئے متعلقہ سیکشن افسر (7) کے پاس درخواست آگئی ہے ۔
الرٹ ذرائع کے مطابق اسداللہ خان کی چھٹی کی درخواست وزیر بلدیات کی منظوری کے بعد ہوئی ہے جس کے لئے باقاعدہ سیکشن افسر 7عبدالرحمن خاصخیلی نے نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے رخصت پر جانے والے ایم ڈی خالد محمود شیخ بھی ان دنوں 20روز کی رخصت پر لندن گئے ہوئے ہیں جہاں مبینہ طور پر ان کے بیٹےعارش شیخ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔جس کے بعد چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے احکامات پر سیکشن افسر Iالطاف حسین کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر No.SOI(SGA&CD)-3/03/2014جاری کیا جس میں کہا گیا خالد شیخ کی واپسی تک ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسدا للہ خان واٹر بورڈ کے ایم ڈی کے فرائض انجام دیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے خالد شیخ 20جنوری تک واپس ادارے کو جوائن کریں گے ،جس کے بعد 10روز بعد اسداللہ خان یکم فروری کو امریکا روانہ ہوں گے جو 20فروری کو واپس آئیں گے ۔مبینہ طور پر اسداللہ خان کے اہل خانہ بھی امریکا میں ہی رہائش پذید ہیں جس کی وجہ سے اسداللہ خان سال میں دو بار لازمی امریکا کی یاترا کرتے ہیں ۔
الرٹ نیوز ذرائع کا کہنا ہے اسداللہ خان اور وزیر بلدیات سعید غنی کے بہتر مراسم ہیں ،جس کی وجہ سے قوی امید کی جارہی ہے کہ آئندہ کے واٹر بورڈ کے ایم ڈی اسداللہ خان ہونگے تاہم واٹر بورڈ سینئر افسران کی سکورٹنی ہونے کی صورت میں واٹر بورڈ کے سینئر افسران جن میں سلیم احمد صدیقی ،ظہیر عباس زیدی ایم ڈی واٹر بورڈ بن سکتے ہیں کیوں کہ دونوں افسران سینئر اور انجنیئر سول ہیں جبکہ اسداللہ خان انجنیئر مکینیکل ہیں ۔جب کہ رولز کے مطابق اسداللہ خان واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز بھی بننے کے اہل نہیں ہیں ۔نمائندہ الرٹ نے اسداللہ خان سے رابطے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا ۔