دریا میں تیرتی پُر اسرار جھاگ سے شہری ڈر گئے

جھاگ

ماسکو : ویسے تو انسان بڑی سے بڑی آفت کا بھی مقابلہ کر لیتا ہے، تاہم اگر اس کے دل میں ڈر بیٹھ جائے تو وہ آہٹ سے بھی ڈر جاتا ہے ۔

روس میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں لوگ دریا میں بہتے جھاگ کو دیکھ کر پہلے پریشان ہوئے اور پھر ڈر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے غیر قانونی طور کوئی کیمیکل دریا میں چھوڑنا ان جھاگ کی وجہ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : دھابیجی پریس کلب کی کاوشوں سے شہر میں پانی بحران کا خاتمہ

روسی شہر سینٹ پیٹرس برگ کے دریا اور اردگرد ہوا میں اُڑتے پُراسرار جھاگ کی وڈیوز شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر واشنگ لیکوئیڈ یا اسی قسم کا کوئی کیمیکل غیرقانونی طور پر دریا میں پھینکا گیا ہے، جس کی وجہ سے جھاگ بن رہے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق دریا میں تیرتے ان پراسرار جھاگوں کے معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *