ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ ایک بارپھر بیرون ملک رخصت پر چلے گئے

رپورٹ: اختر شیخ

واٹر بورڈ کے ایم ڈی خالد محمو د شیخ کا شمار سندھ کے ان بیوروکریٹس میں ہوتا ہے جو ہر دور میں منفعت بخش عہدے پر رہے ہیں ،فنانس کیڈر کے افسر خالد محمود شیخ حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں تعینات رہے ہیں جن پر اینٹی کرپشن کیسز بھی چلے ہیں ،خالد محمود شیخ نے زیادہ تر ملازمت کے دوران وولڈ بینک ،ایشین بینک سمیت دیگر بیرون ممالک کے خصوصی ایڈ پروگراموں کی نگرانی اور ڈارئریکٹر شپ لی ہے ۔

اربوں روپے کے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کے عہدوں پر رہنے والے خالد محمود شیخ پر الزام ہے کہ انہوں نے وولڈ بینک کے مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے ،انہیں دوسری بار واٹر بورڈ کے ایم ڈی کا چارج دیا گیا ہے ،اور وہ اس دوران تیسری بار بیرون ملک نجی دورے پر جاررہے ہیں ۔ان کے بچے بیرون ملک میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

ڈی ایم ڈی اسداللہ خان کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کرنے کے حوالے سے جاری لیٹر کا عکس

گزشتہ روز ایم ڈی واٹر بورڈ بیرون ملک جانےسے قبل سی او ڈی پر تمام قریبی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی اور اس کے بعد رات کو ہی بیرون ملک چلے گئے ہیں ،ادھر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر بلدیات سعید غنی سے اختلافات کے بعد ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے ۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی پیپلز پارٹی کے سینئر اور قابل اعتماد وزا میں سے ہیں جن سے اختلافات مول لیکر ایم ڈی واٹر بورڈ سیٹ پر نہیں رہ سکتے ہیں ،اس لئے بعض افسران نے ایم ڈی کو مشورہ دیا کہ وہ خاموشی اختیار کرتے ہوئے فی الوقت بچوں کی فیسوں کے نام پر بیرون ملک چلے جائیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات کی جانب سے ایم ڈی واٹر بورڈ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ آباد کے بعض ممبران کو این او سی جاری کردیں جس کے بعد سعید غنی اور خالد شیخ کے درمیان ٹھن گئی تھی جہاں سے دونوں کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے ،ذرائع کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ نے سعید غنی کی جانب سے بھیجی گئی ترقیوں کی لسٹ روک دی تھی جس پر وزیر بلدیات سے ان کے اختلافات پیدا ہوئے تھے ۔ تاہم نمائندہ الرٹ نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی خالد محمود شیخ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ معلوم ر ہے کہ خالد محمود شیخ سابق ایم ڈی واٹر بورڈ‌ اور کرپٹ افسر کے طور پر جانے جانے والے سید ہاشم رضا زیدی کے بہت قریبی ساتھیوں میں سے ہے اور انہیں اپنا استاد مانتے تھے جس کی وجہ سے خالد محمود شیخ اکثر اب بھی انہیں کے مشوروں پر افسران کے تقرر و تبادلے کرتے ہیں .

ادھر خالد شیخ کو رخصت پر بھیجے جانے کے بعد ڈی ایم ڈی اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹر بورڈ کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *