بنی گالہ پر احتجاجی کرنے والے سرکاری اساتذہ پر شدید شیلنگ

اسلام آباد : بنی گالہ میں احتجاج کے لئے آنے والے پنجاب کے سرکاری اساتذہ پر پولیس نے شدید شیلنگ کی گئی ہے ۔

الرٹ نیوز کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اساتذہ مطالبات کے حق میں بنی گالہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کے لیے آنے والوں پر پولیس نے شدید شیلنگ کی ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ جانے والا راستہ سیل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کی جانب سے شیلنگ اور راستے بند کرنے کے بعد اساتذہ نے بہارہ کہو روڈ پر احتجاج شروع کر دیا ، جس کی وجہ سے مری اور کشمیر سے آنے والی ٹریفک کا نظام بڑی طرح متاثر ہوئی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *