ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںشیخ زید سینٹر کے باہر کریکر حملے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی

شیخ زید سینٹر کے باہر کریکر حملے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی

رپورٹ : یاور شاہ

جامعہ کراچی کے شیخ زید گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہو گئے ۔ کریکر گیٹ پر سیکورٹی کے لئیے مامور رینجرز اہلکاروں پر پھینکا گیا ۔ کریکر پھٹنے سے سیکورٹی پر مامور 2 رینجرز اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واقع کی خبر ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس و رینجرز کے انٹیلی جنس افسران نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کی ریلی پر بم حملہ کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے : پاکستان یکجہتی کونسل

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے شیخ زید گیٹ پر سیکورٹی کے لیئے رینجرز کی چوکی قائم ہے، جہاں رینجرز اہلکار دن و رات سیکورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے جامعہ کراچی کے شیخ زید گیٹ پر قائم رینجرز کی چوکی کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق رینجرز پر کریکر حملہ کرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جائے وقوعہ کو سیل کر کے واقع کی تفتیشن کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا