کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے : بریگیڈئیر بشیر آرائیں

یورپ : بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بریگیڈئیر بشیر فاونڈیشن کے صدر برگیڈیئر بشیر آرائیں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جو انسانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ تدابیر اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے ۔ عوام کو حکومتی تدابیر کے ساتھ ساتھ اپنے احتیاطی تدابیر کو بھی اپنانا چاہئے ماسک پہنیں ہاتھ دھوٸیں سماجی فاصلہ رکھیں تقاریب میں جانے سے باز رہیں ۔

مزید پڑھیں : جمعیت کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں کورونا بچاؤ اسپرے

انہوں نے کہا کہ فاونڈیشن کرونا وائرس سے متاثر افراد کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ، سیاسی و سماجی و فلاحی اداروں سے بھی درخواست ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے علاج و معالجے کیلئے بریگیڈیئر بشیر فاونڈیشن کا ساتھ دیں تا کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کو بر وقت علاج مہیا ہو سکے اور متاثر افراد کو جلد از جلد صحتیابی نصیب ہو سکے ۔

بریگیڈیئر بشیر فاونڈیشن کے صدر بریگیڈیئر بشیر آرائیں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایک بیمار انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے ۔ ائیے اللہ کی رضا کیلئے ہم سب مل کر ان متاثرہ افراد کی مدد کریں جو علاج و معالجے سے محرومی کا شکار ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *