رحمت صالح بلوچ کیخلاف NAB ریفرنس سیاسی انتقام ہے : نیشنل پارٹی

کراچی : نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ کے خلاف نیب ریفرنس کو سلیکٹڈڈ حکومت کی سیاسی  انتقام کی پالیسی اور پی ڈی ایم کی تحریک کا بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ حکومت نے نیب کو کھٹ پتلی بنا کر اپوزیشن رہنماؤں کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ نیشنل پارٹی کو ایسے من گھڑت ریفرنس سے قوم و وطن دوستی اور جمہور کی حکمرانی کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی حقیقی جمہوریت کی قیام ، پارلیمنٹ کی توقیر کی بحالی ، بروقت اور انصاف پر مبنی عدلیہ، آزاد میڈیا غیر جانبدار الیکشن کمیشن اور آزادی اظہار رائے کو ممکن بنانے کے لیے تحریک چلا رہی ہے ۔ پی ڈی ایم کی جدوجہد سے ہی ملک میں تعمیری اقدامات اصلاحات کے حصول کو پایہ تکمیل پہنچایا جا سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے : عبدالحسیب

بیان میں مزید کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ حکومت نے روز اول سے نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف جعلی و بے بنیاد مقدمات قائم کر رہی ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے آمریت کے خلاف بھر پور جمہوری سیاسی مزاحمت کی ہے اور جمہوریت کی بحالی کے عملی کردار ادا کیا۔ سیاسی رہنماء پر ریفرنس مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی اپنا جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *