درخشاں پولیس کے ہاتھوں 13بھنورے 12 تتلیاں پکڑیں گئیں . پولیس

رپورٹ :زوہیب عتیق

درخشاں پولیس کا معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کھلی جنگ کا سلسلہ جاری ‛ ڈسٹرکٹ ساٶتھ میں سب سے زیادہ جراٸم و سماج دشمن عناصروں کے خلاف درخشاں پولیس نے آپریشن جاری رکھا اور کامیاب کارروائياں کرتے ہوۓ معاشرے کے ناسوروں کو جیل منتقل کیا ۔

فحاشی کے اڈوں پر ناکہ بندی کرتے ہوۓ 13 بھنورے اور 12 تتلیوں کو دھر لیا گیا ‛ مقدمہ درج تفتیش کا عمل تیز کر دیا گیا ۔

ایڈیشنل آٸ جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے لیئے زمین تنگ کردینے کے احکامات ڈی آٸ جی ساٶتھ و ایس ایس پی ساٶتھ سید پیر محمد شاہ کے تھانیداروں کو جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لۓ سخت ترین ہدایات ۔

ڈسٹرکٹ ساٶتھ میں سب سے زیادہ درخشاں پولیس نے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن جاری رکھا جسکے نتیجے میں متعدد تعداد میں شیشہ مافیا ۔ آٸس ۔ کرسٹل و منشیات مافیا سمیت فحاشی جیسے گھناٶنے کام میں ملوث عناصروں کو جیل منتقل کیا گیا ۔

سماج دشمن عناصروں کے خلاف کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ ‛ ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فحاشی کے اڈوں پر کڑا ناکہ لگاتے ہوۓ 13 مرد و 12 خواتین کو رنگے ہاتھوں رنگ رلیاں مناتے ہوۓ دھر لیا گیا چھپ چھپا کر چلنے والے گھناٶنے کاروبار کرنے والے عناصر ہوۓ پریشان ۔ فحاشی پھیلانے والے جیل منتقل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ معاشرے کے ناسوروں کو جیل منتقل کرینگے تاکہ علاقہ عوام و شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جاسکے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *