ڈگری پروگرام کے خاتمے کیخلاف سپلا کا اہم اجلاس طلب

کراچی : سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے اعلان کے مطابق چار سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے ڈگری کالجز کے پرنسپل کا اجلاس کل گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج میں ہو گا ۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے صدر پروفیسر منور عباس کے اعلامیہ کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے چار سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے سپلا کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام ڈگری کالجز کے پرنسپل کے ساتھ مشاورتی اجلاس (آج) دن ساڑھے گیارہ بجے گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج میں منعقد ہو گا ۔

مزید پڑھیں : عالمِ اسلام کو جذباتی سطح پر بلیک میل کرنے کا حربہ 

اجلاس میں کراچی بھر کے ڈگری کالجز کے پرنسپلز اور سینئر اساتذہ شریک ہوں گے ۔ پروفیسر محمد ذکا اللہ اور پروفسیر ڈاکٹر ہما شاہد اس عنوان سے مقالے پیش کریں گے ۔ جب کہ منتظم کے فرائض پروفیسر ندیم حیدر انجام دیں گے ۔

سپلا کے مرکزی رہنما پروفیسر کریم ناریجو خصوصی شرکت کریں گے۔ شرکا کی آرا کی روشنی میں فورایئر پرگرام کی حمایت اور مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *