معاوضہ نہ ملنے پر PPP جیالوں نے پارٹی پرچم نذرِ آتش کر دیا

peoples party flag fire

لاہور : لاہور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کرائے کے جیالوں‌ نے پارٹی پرچم ہی نذر آتش کر دیئے ۔

سوشل میڈیا پر پارٹی جیالوں کی ویڈیو گردش کر رہی ہیں جن میں انھیں‌ پارٹی کا پرچم جلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ شدید غصے کا بھی اظہار کر رہے ہیں ۔ ایک ویڈیو میں کرائے کے جیالے نے کہا کہ انھیں‌ یہاں یہ کہہ کر لایا گیا تھا کہ انھیں‌ 1600 روپے فی کس دیے جائیں گے، تاہم جلسہ ختم ہونے کے باوجود انھیں پیسے نہیں ‌دیئے گئے ۔

مذید پڑھیں :علامہ شبیر احمد عثمانیؒ نے سب پہلے پاکستان کا پرچم لہرایا، رضوان جعفر

ایک شخص جو غالبآ اپنی روداد سناتے ہوئے رو رہا ہے، یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ان کی ایک دن کی دیہاڑی تھی اور وہ اپنے ساتھ مزید 40 بندے اس جلسے میں لایا ہے ۔ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ متاثرہ شخص یہ بتا رہا ہے کہ وہ تقریبآ صبح 8 بجے سے گریٹر اقبال پارک میں‌ موجود ہے، یہاں ذلیل و خوار ہوتا رہا اور نعرے لگاتا رہا ۔

واضح‌ رہے روٹی کپڑا اور مکان کے نام نہاد نعرے لگانے والی پیپلز پارٹی اپنے کرائے کے جیالوں کو مکان و کپڑا تو دور کی بات، ایک دن کی روٹی کے پیسے بھی نہ دے سکی ۔ دوسری جانب یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بہترین پاور شو کا دعویٰ کرنے والی پیپلز پارٹی نے کرائے جیالے جمع کیے جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے ۔


ویڈیو یہاں کلک کرکے دیکھی جاسکتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *