کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

کراچی : کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

تحقیقات کے پہلے میں مرحلے میں تین سو سترہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن ہو گا ،غیر قانونی تعمیرات کی نشاندھی محکمہ بلدیات کی پانچ رکنی انکوائری کمیٹی نے کی ہے ۔

مذید پڑھیں :ملک میں جدید ترین بارڈرسسٹم لاؤں گا،منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوگا،وزیرداخلہ

کمیٹی کی رپورٹ کے بعد تعمیرات میں ملوث افسران کی نشاندہی کے لئئے الگ سے کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ کمیٹی محکمہ بلدیات کے افسران کے ماتحت کام کریگی ۔

تین سو سترہ غیر قانونی تعمیرات میں ایس بی سی اے افسران پر اربوں روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق افسران کی نشاندہی کے بعد کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *