ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںمظلوموں کی آہ و فُغاں نے راؤ انوار کو گھیر لیا

مظلوموں کی آہ و فُغاں نے راؤ انوار کو گھیر لیا

الرٹ ڈیسک : برطانیہ نے سندھ پولیس کے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) راؤ انوار پر پابندیاں عائد کر دیں ۔

برطانوی حکومت نے سابق ایس ایس پی سندھ پولیس پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے اثاثے بھی منجمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

برطانوی وزارت خزانہ کے ماتحت دفتر برائے مالیاتی پابندی نے سفری پابندیوں کی فہرست میں پاکستان پولیس افسر سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام بھی شامل کر دیا ہے ، حال ہی میں اپ ڈیٹ ہونے والی فہرست میں راؤ انوار پر سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں :جدید ترین بارڈر سسٹم لا کر منی لانڈرنگ ختم کروں گا : وزیر داخلہ

راؤ انوار پر پابندیاں جعلی پولیس مقابلوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے باعث عائد کی گئی ہیں ۔ برطانوی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سابق ایس ایس پی سندھ پولیس نے 190 پولیس مقابلوں میں براہ راست ملوث ہیں ۔

برطانوی حکومت کے مطابق راؤ انوار نے نقیب اللّٰہ محسود سمیت مبینہ طور پر 400 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے ۔ برطانوی حکومت نے اپنے حالیہ فیصلے میں دنیا بھر سے 65 افراد اور 3 کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں ۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسکhttps://www.alert.com.pk
شاکر احمد خان نوجوان صحافی ‛ بلاگر اور سماجی کارکن ہیں۔ حال ہی میں جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا ہے۔ وفاق المدارس کے بھی فاضل ہیں۔ آپ ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا