تحفظ ختم نبوت کیلئے جد و جہد کو جدید کرنے کی ضرورت ہے : مولانا قاری شبیر احمد عثمانی

لاہور : ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے چیئرمین مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جامع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے تحریک ختم نبوت کی جدو جہد کو جدید ترین بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔ استعمار اور اس کے حاشیہ بردار حکمران دنیا میں بد امنی کا موجب بنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 22 جولائی 2020 کو پنجاب اسمبلی میں ”تحفظ بنیاد اسلام بل“ متفقہ طور پر پاس ہوا تھا ، گورنر پنجاب کو اس کا پراسس مکمل کر کے آگے پڑھانا چاہیے ۔ تحفظ ختم نبوت، صحابہ و اہل بیت اور دفاع پاکستان لازم و ملزوم ہیں، منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر مسلمان پر لازم ہے، اعلی عہدوں پر موجود قادیانی کسی صورت برداشت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور دینی فریضہ ہے ۔ تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہو کر میدان عمل میں نکلنا ہو گا ۔

مزید پڑھیں: تحفظ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ایمان کا بنیادی حصہ ہے : مولانا شبیر احمد عثمانی

انہوں نے کہا کہ قادیانی ایک سازش کے تحت 1973ء کا دستور ختم کرا کر خود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تخریب کاری کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیئے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے یہود و ہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ ختم نبوت پرجب تک غیر متزلزل ایمان نہ ہو اسوقت تک انسان کامل و اکمل مسلمان ہوہی نہیں سکتا ۔ کامل مومن ہونے کیلئے اسلام کی بنیادی شرائط میں پہلی شرط ختم نبوت پر کامل واکمل یقین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ صرف علماء کا نہیں بلکہ پو ری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کو ئی مسلمان اس کو غیر موثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا،بلکہ حضور  ؐ کی عزت و ناموس کی خاطر اپنی جا نوں کا نذرانہ پیش کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے ۔

انہوں نے کہا ختم نبوت ہمارا عقیدہ ہے مسئلہ نہیں اورہم اپنے عقیدے پرآنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر نے سے دریغ نہیں کریں گے، مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ عالم کفر اور صیہونی قوتیں مسلم ممالک میں سازشوں کا جال بن کر مسلم امہ کو گاجر مولی طرح کاٹ رہے ہیں ان کو اس خمیازہ ضرور بھگتنا پڑے گا ۔

مزید پڑھیں: محافظِ ختم نبوت مولانا محمد اکرم طوفانی کا دردِ دل

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بے گناہ مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے مسلم امہ کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہود و ہنود کے خلاف مضبوط اتحاد کے ذریعہ کفریہ یلغار کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کا اعلان کریں،تاکہ دنیا بھر کے مظلوم و بے گناہ مسلمانوں ظلم سے بچایا جا سکے ۔

صحافت جیسے مقدس پیشہ کی تکریم اور عزت قائم رکھنا بہت ضروری ہے مثبت اور حقیقی صحافت کے ذریعے ہی انقلاب کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و سماجی کارکن و ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے ناظم قاری محمد سلمان عثمانی نے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافت جیسے مقدس پیشے کی عزت اور تکریم اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم خود اپنے اندر ایمان اور سچائی کی شمع روشن کریں گے اور صحافت جیسے عظیم مشن کے ساتھ منسلک ہو کر عوام کی خدمت اور لوگوں کے مسائل اجاگر کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ آجکل میڈیا کا دور دورہ ہے اور آزاد میڈیا ہے میڈیا کے توسط سے ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *