کمشنر کراچی نیو سبزی منڈی میں تجاوزات کی تحقیقات کرائیں گے ۔ زاہد اعوان

چیئرمین فریش فروٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن زاہد اعوان نے کہا ہے کہ کمشنرکراچی نے ڈی سی ایسٹ کو نیو سبزی منڈی میں تجاوزات کے حوالے سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور رپورٹ کے بعد ہی قانونی اور غیر قانونی دکانوں کا فیصلہ کرکے تجاوزات ختم کی جائیں گی اس حوالے سے ڈی سی ایسٹ نیو سبزی منڈی میں موجود تمام تاجروں سے کاغذات لے کر تحقیقات کریں گے اور تمام تاجروں کو اپنے مالکانہ حقوق پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ زاہد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین آصف احمدکے خلاف مارکیٹ کمیٹی کے سابقہ ایڈمنسٹریٹرانور علی نے 130دکانوں پر ناجائز قبضہ کرنے کے خلاف نیب کو بھی درخواست دی تھی جس پر کاروائی رکوادی گئی ہے اس لیے ہم کمشنر صاحب نے درخواست کرتے ہیں کہ مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین آصف احمد ولد افتخار احمدکے خلاف تحقیقات کو دوبارہ شروع کیا جائے اور سبزی منڈی کی دیوار کو مارکیٹ میں ضم کرنے کے خلاف بھی ایکشن کیا جائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی نے تاجروں کوہراساں کررکھا ہے اور تاجروں کے خلاف ایف آئی آر بھی کٹائی جارہی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی تاجروں سے سپریم کورٹ کے نام پرغلط بیانی کر رہی ہے اور اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ناجائز آپریشن کرواکر ہزاروں تاجروں کا نقصان کروانا چاہتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کے تابع ہیں مگر مارکیٹ کمیٹی کا مقصد تاجروں کی دکانوں کو خالی کرواکر بیچنا ہے اور ہمارے پاس مارکیٹ کمیٹی کی کرپشن کے خلاف ثبوت موجود ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *