رشتہ نہ دینے پر لڑکے نے لڑکی کے باپ کو قتل کر دیا

رشتے سے انکار پر باپ قتل

نئی دلی : بھارت میں لڑکی کا رشتہ دینے سے انکار کرنے والے باپ کو نوجوان نے بیدری سے قتل کر دیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے علاقے سونیا وہار میں سروج نامی نوجوان نے رشتہ دینے سے انکار کرنے پر اپنی گرل فرینڈ کے والد 50 سالہ بجیندر سنگھ کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس وید پرکاش سوریہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لڑکی کو نئی دلی کے جوڑے نے گود لیا تھا اور پال پوس کر بڑا کیا، لڑکی ملزم لڑکے کو پسند کرنے لگی اور والدین کے منع کرنے کے باجود اس سے ملتی رہی ۔

مذید پڑھیں : مفتی زر ولی خان اور جامعہ احسن العلوم کا مکمل تعارف

بجیندر سنگھ نے لڑکی کو اس کے حقیقی والدین کے گھر مراد آباد بھیج دیا ، جہاں ایک بار پھر لڑکے نے رشتہ بھیجا، لڑکی کے حقیقی والدین نے بھی بجیندر سنگھ  کے مشورے پر رشتے سے انکار کر دیا ۔

رشتے سے ایک بار پھر انکار پر لڑکا مشتعل ہوگیا اور بجیندر سنگھ  کے گھر میں گھس کر پریشر ککر سے سر پر ضربیں لگائیں اور چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ۔ یہ جنونی ملزم بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران پولیس کی گرفت میں آ گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *