نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی تحلیل بھاری رشوت کے عوض رکوادی دی گئی ۔ صدر فلاحی انجمن سبزی منڈی حاجی شاہجہان

کراچی : صدر فلاحی انجمن سبزی منڈی حاجی شاہجہان نے کہا ہے کہ نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی تحلیل بھاری رشوت کے عوض رکوا دی گئی ہے ،مارکیٹ کمیٹی تاجروں کی جائز دکانوں کو غیر قانونی قرار دے کر سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہی ہے .

ان خیالات کا اظہار حاجی شاہجہان نے نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی انکرونچمنٹ سیل کے ذمہ دارانور رند اور لیگل ایڈوائزرعرفان کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے ایڈیشنل سیکریٹری بشیر بروہی کو 2 کروڑ روپے رشوت ادا کرکے مارکیٹ کمیٹی کی تحلیل رکوادی ہے جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے .

مارکیٹ کمیٹی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر تاجروں کی جائز دکانوں کی غیر قانونی قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے ناجائز آپریشن کرواکر ہزاروں تاجروں کا نقصان کروانا چاہتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس مارکیٹ کمیٹی کی کرپشن کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور ہم متعلقہ اداروں کو یہ تمام ثبوت دکھانے کو تیار ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *