پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو ہم بھی سوچیں گے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) تمام ایوانوں سے استعفیٰ دیتی ہے تو ہم بھی سوچیں گے۔

لوئر دیر میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنا اور ہم اپنا کام کرتے ہیں، اپوزیشن اتحاد سندھ حکومت، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے نکلنے کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم تمام ہی ایوانوں سے استعفیٰ دیتی ہے تو ہم بھی استعفوں پر سوچیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *