ناظم آباد مسرت سیمنا کے قریب پانی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

رپورٹ: اختر شیخ

ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ کا ناظم آباد میں پانی چوروں کیخلا ف کامیاب آپریشن ،پانی کی یومیہ لاکھوں گیلن چوری پکڑی گئی ، 7غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں،ملزمان کیخلاف واٹربورڈ مقدمات کا اندراج کرارہا ہے .

ایم ڈی واٹربورڈخالد محمود شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے ناظم آباد مسرت سنیما کے قریب کامیاب آپریشن کیا ،اس دوران 33انچ قطر کی لائن کی کئی میٹر گہرائی میں کھدائی کی گئی ،بعدازاں لائن کی کٹائی کے بعد لائن کے اندر سے کئی فرلانگ تک معائنہ کیا گیا جس میں 4,3,اور 2انچ قطر کے 7غیرقانونی کنکشن پکڑے گئے،ملزمان کی جانب سے لائن کا پانی روک کر اسے چوری کرنے کیلئے لائن میں لگائی گئی آہنی پلیٹ بھی نکال لی گئی ہے ،.

مذکورہ لائن سے لئے گئے غیرقانونی کنکشنزکے ذریعے پاک کالونی، ریکسر ، شیرشاہ ، ماڑی پور،ہاکس بے سمیت دیگر آبادیوں کو فراہم کیا جانے والا پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا تھا،آپریشن میں واٹربورڈ کے فیڈرل ٹرنک مین کے ایگزیکٹیوانجینئر عرفان اللہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر راشد ایوب ڈائریکٹر انفورسمنٹ تابش رضا عملے سمیت موجود تھے، لائن سے مزید غیرقانونی کنکشن کی تلاش کیلئے آپریشن جمعرات کو بھی جاری رہے گا.

علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کامیاب کارروائی پر آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران اور ان کے عملہ کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے ،انہوں نے واٹربورڈ کے متعلقہ افسران کو ملزمان کے خلاف مقدمات کے اندراج اور بھرپور قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو قانونی کی گرفت میں لانے کیلئے شہری بھی واٹربورڈ کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *