حکومت مخالف 1 اور جج ارشد ملک کی موت معمہ بن گئی

ارشد ملک کا انتقال ہوگیا

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے فیصلے کی مدد سے در بدر کرنے والے جج ارشد ملک کی موت معمہ بن گئی ہے ۔

حکومت اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں کر پائی ہے کہ ان کی موت کورونا وائرس یا پھر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے ،حکومت اس مخمصے کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئی ہے ۔

اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہوئے کہ جج ارشد ملک کے بھائی امجد ملک ایڈوکیٹ کے مطابق ارشد ملک کی موت ہاٹ اٹیک سے یوئی ہے ۔

مذید پڑھیں : پاکستان میں رواں ماہ سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

انھوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں انہوں نے اپنی سروس بحالی کی غرض سے اپیل بھی دائر کر رکھی تھی ، نوکری سے فارغ کرنے کا ان کو دلی صدمہ تھا اور وہ کئی ماہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے ۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے سابق جج ارشد ملک کے گھر کی سیکوٹی بھی واپس لے لی گئی ہے ، جسے ان کی فیملی اس وقت سیکورٹی رسک بنی ہوئی ہے ۔ تاہم ادھر شہریوں نے اس موت کی خبر پر کہا ہے کہ آخر حکومت کے مخالف لوگ ہی کورونا کو شکار کیوں ہو رہے ہیں ، جس میں لوگوں نے مولانا خادم حسین رضوی ، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور اب ارشد ملک کا انتقال کس جانب اشارہ ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *