حکومت فوری آٹے پر سبسڈی بحال کرے : مفتی انعام الحق

اسلام آباد : انٹرنیشنل لائرز اینڈ جرنلسٹ فورم کے سیکرٹری جنرل ومعروف اسلامک سکالر مفتی انعام الحق نے کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران سبسڈی ختم کرنے کے خلاف وزیراعظم پاکستان کو باقاعدہ درخواست دیدی ہے  ۔

درخواست  میں موقف اختیار گیا ہے کہ آٹا پر سبسڈی ختم کرنا کشمیری عوام سے سراسر زیادتی ہے ، کچھ اضافہ کر کے سبسڈی بحال کی جائے۔

مفتی انعام الحق نے مزید کہا کہ اگر سبسڈی بحال نہ کی گئی تو انٹرنیشنل لائرز اینڈ جرنلسٹ فورم عدالت کا دروازہ کھٹکائے گی لیکن حیرت انگیز طور پر کشمیر وگلگت بلتستان میں ایک ساتھ سبسڈی دی گئی تھی گلگت و بلتستان میں سبسڈی بدستور جاری ہے لیکن کشمیر میں ختم کرنا یہ کشمیریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے طور پر سمجھا جا رہا ہے

مزید پڑھیں: حکومت آٹا و چینی چوروں کی محافظ بن گئی : ثروت اعجاز قادری

آخر کیا وجہ ہے کہ کشمیر کے ایک حصہ یعنی گلگت وبلتستان میں تو سبسڈی دی جائے لیکن دیگر کشمیر میں ختم کی جائے کیا گلگت وبلتستان کی محرومیوں کو ایسے ہی ختم کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں کہ گلگت وبلتستان میں سبسڈی کیوں ہے۔۔بلکہ ہمیں اعتراض اس بات پر ہے کہ کشمیر سے ختم کیوں کی گئی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *