تناول قبائل اعلی حیات خان تنولی کی وفات کے بعد سر پرست سے محروم

کھلابٹ : سرپرست اعلی حاجی حیات خان تنولی مرحوم کی وفات سے تناول قبائل ایک عظیم سرپرست سے محروم ہوئے ۔  حاجی حیات خان تنولی مرحوم ایک عہد ساز شخصیت اور انسانیت کے عظیم محسن تھے مرحوم بزرگ کے مشن خدمتِ خلق کی تکمیل کے لیے تنولی اتحاد کی پوری ٹیم اپنا دن رات ایک کرے گی ۔ حاجی حیات خان تنولی کی قومی اور علاقائی خدمات پر کتاب لکھی جائے تو کم ہے ۔مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا ۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد لوئر تناول میں طبی کیمپ سے 300 مریضوں کا مفت علاج

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی صدر حاجی صابر خان تنولی ، ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری جمیل خان تنولی ، چئیرمن حاجی اکرم تنولی ، چیف کوآرڈینیٹر سلیم خان تنولی ، نواز خان تنولی ، خالد شاھین تنولی ، صالح محمد خان تنولی ، ریٹائرڈ ایس ایس پی کیڈٹ خورشید خان تنولی ، لالہ محمد زمان تنولی ، حاجی اورنگزیب خان تنولی ، ساجد کریم تنولی ، ناظم عبدالرزاق تنولی ، ریٹائرڈ ایس ایس پی عزیز خان تنولی ، ناظم حویلیاں کنٹونمنٹ بورڈ رحمت خان تنولی ، خانزادہ خان تنولی ایڈوکیٹ سابق تحصیل ممبر قاری نور حسین تنولی ، وحید خان تنولی اور سٹیج سیکرٹری قاضی نثار احمد خان تنولی سمیت دیگر مقررین اور شریک مہمانان گرامی نے اپنے اپنے خطاب میں مرحوم حاجی حیات خان تنولی کی قومی اور علاقائی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔

مقررین نے کہا کہ حاجی حیات خان تنولی مرحوم ایک عہد ساز اور عظیم سرپرست تھے جنھوں ہر وقت تنولی قوم اور علاقہ تناول کی تعمیر وترقی کی ہمیشہ بات کی اور ہمہ وقت کوشاں رہے تنولی اتحاد کے تمام عہدے داران نے اور تعزیتی ریفرنس میں شریک تمام شرکاء نے مرحوم حاجی حیات خان تنولی مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں: تناول ویلفئیر آرگنائزیشن فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے گی

تعزیتی ریفرنس تناول فلاحی تنظیم پکھرال چوک کھلابٹ کے سنٹر میں انعقاد ہوا جس میں تنولی اتحاد کے راہنماؤں ممبران سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری ابرار خان تنولی ناظم خالد خان تنولی واجد خان تنولی کاشی صائم نعیم اقبال ملک خورشید انور تنولی بلال مقبول تنولی نامدار خان تنولی قاری علی سید تنولی خالد خان تنولی سمیت دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی تعزیتی ریفرنس اجلاس کے اختتام پر حاجی حیات خان تنولی مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *