ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںکورونا کیسز کی وجہ سے EOBI ہیڈ آفس 2 روز کیلئے بند

کورونا کیسز کی وجہ سے EOBI ہیڈ آفس 2 روز کیلئے بند

کراچی : کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باعث ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی ) کراچی ہیڈ آفس مزید 2 دن کے لئے بند کر دیا گیا ۔

جمعرات 3 دسمبر اور جمعہ 4 دسمبر کو ہیڈ آفس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یکم دسمبر کو بھی ہیڈ آفس بند کیا گیا تھا ، ہیڈ آفس میں تعینات ملازمین کو 2 دن گھر سے کام کرنے کی ہدایت ، ہیڈ آفس میں تعینات ملازمین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے وفاقی حکومت اور این سی سی او کی ہدایت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت یی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں : ای او بی آئی انوسٹمنٹ کمیٹی کا 259واں اجلاس

کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر طبی مشورہ کے لئے ادارہ کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر اظفر محمود سے رابطہ کی ہدایت اور گھر پر رہنے یا اسپتال میں داخلہ کی صورت میں ڈپارٹمنٹل ، ڈویژنل دفاتر کو اطلاع کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔

ہیڈ آفس کی بندش سے پنشنرز کو مشکلات کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران ملک بھر میں قائم ای او بی آئی کے ریجنل آفسوں میں کئی ماہ تک پبلک ڈیلنگ بند ہونے کے باعث سینکڑوں پنشن کیس اب تک زیر التواء ہیں ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا