کتے نے انسٹاگرام سے 3 ارب 60 کروڑ روپے کمالیے

موجودہ دور میں جہاں انسانوں کے لیے بالخصوص غریب طبقے کے لیے پیسہ کمانا مشکل ہوجاتا ہے وہاں جانور اربوں روپے کمانے لگ گئے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورتی کی بنا پر ایک کتے نے 3 ارب 60 کروڑ روپے کمالیے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے ماہرین نے انٹرنیٹ پر کمانے والے جانوروں کی ایک حیران کن فہرست جاری کی ہے جس میں انٹرنیٹ پر کمائی کرنے والے جانوروں کے اپنے انسٹاگرام پر اکاﺅنٹس ہیں جہاں انہیں کروڑوں لوگ فالو کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر ان اکاؤنٹس کو فالو کرنے والو کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان جانوروں کے مالکان سے رابطہ کرتی ہیں اور اپنی مصنوعات کی تشہیری پوسٹس کرواتی ہیں۔

اس فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمانے والا  ’جف پوم‘ ہے جو ایک ننھا سا کتا ہے۔ اس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو 1کروڑ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے اور اس کا مالک ایک تشہیری پوسٹ کے 45ہزار ڈالر (تقریباً 74لاکھ 15لاکھ روپے) لیتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *