پیرول پر رہائی میں توسیع، حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

تحریک انصاف کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے ذرائع نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ والدہ کے انتقال پر ان کی تد فین میں شریک ہونے اور ان کے آخری دیدار کے لیے شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی ملی تھی۔

اس پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہورہی ہے، جس میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس درخواست پر مشاورت کے لیے کابینہ اجلاس طلب کیا تھا،۔

لیگی درخواست میں کہا گیا تھا کہ لوگ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس اور دعا کیلئے آنا چاہتے ہیں، لہٰذا ان کے پیرول کی مدت میں توسیع کی جائے، دونوں کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *