مریم نواز عمران خان کو کاپی کرنے لگیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اسٹائل کاپی کرلیا۔ 

ایک روز قبل لیگی نائب صدر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ملتان جلسے میں بھر انداز میں شرکت کی جبکہ جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ پارٹی کارکنان کا ایک ہجوم اور عوام کی بڑی تعداد ان کے ساتھ موجود تھی۔

اس دوران وہ گاڑی کی چھت پر چڑھ گئیں اور پارٹی کارکنان کے نعروں کا بھرپور انداز میں جواب دیا، تاہم اس دوران انھوں نے وزیراعظم عمران خان کا اسٹائل کاپی کرلیا۔

ملتان پی ڈی ایم جلسے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اُن تمام سیاسی رہنماؤں کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے جلسے میں شرکت کی۔

اُن ہی وائرل تصویروں میں مریم نواز کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ جلسے میں موجود عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر دو تصویروں پر مبنی ایک فوٹو شیئر کیا جارہا ہے جس میں ایک تصویر وزیراعظم عمران خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر مریم نواز کی ہے۔

فوٹو میں عمران خان کی دورۂ گلگت بلتستان کی تصویر ہے جس میں وہ گلگت کے عوام کا شکریہ ادا کررہے ہیں جبکہ مریم نواز کی تصویر گزشتہ روز ہونے والی پی ڈی ایمجلسے کی اور اس تصویر میں مریم نواز کا عوام کا شکریہ ادا کرنے کا اسٹائل بھی عمران خان جیسا ہے۔

یہ فوٹو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کپتان کا اسٹائل کاپی کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *