شہرِ قائد میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں نومبر میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 اور آج کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جب کہ اس سے قبل نومبر 2010 میں شہر کا سب سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1986 میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4 اور نومبر 2017 میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *