فلسطینی مسلمان خاتون وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر

واشنگٹن : امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون کو اعلیٰ عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں ریما ڈوڈین کو وائٹ ہاؤس کی قانون سازی کے امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ ریما ڈوڈین بطور قانون سازی امور برائے وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنوری 2021 میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔

مذید پڑھیں : شریف برادران کی والدہ کا جسد خاکی جاتی امرا پہنچا دیا گیا

ریما ڈوڈین جو بائیڈن کے قانونی امور کی ٹیم میں شامل ہوں گی اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی فلسطینی نژاد مسلم خاتون ہیں ۔ ڈوڈن اس وقت ڈیموکریٹک ڈک ڈربن سینیٹ کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور فلور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

قبل ازیں ریما ڈوڈین سینیٹر ڈوربن کی فلور کونسل اور ریسرچ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *