سندھ حکومت کا 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں سی ڈی اے کی گورننگ باڈی اجلاس میں کیا گیا۔

اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبے کے ساحلی علاقوں کیلئے مذکورہ باڈی اعلی اختیاراتی کمیٹی ہے۔

ترجمان ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے منصوبہ بنائے گا جس کی مالیاتی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 394 ایکڑ پر محیط 220 جزائز ٹھٹھہ کی 120 کلو میٹر ساحلی پٹی پر ہیں۔