پاک آرمی کی باجوڑ میں کامیاب کارروائی، را کا منظم نیٹ ورک ختم کردیا

پاکستان آرمی نے خیبرپختون خوا کے ضلع باجوڑ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے منظم نیٹ ورک کو مکمل ختم کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر آرمی نے ضلع باجوڑ کے گاؤں تانگی کے قریب دہشتگروں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کی۔

پاک فوج کے مطابق اس کارروائی میں پاک فوج نے دہشتگروں کے دو اہم کمانڈ زبیر اور عزیز الرحمٰن عرف فدا کو ہلاک بھی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دونوں دہشت گرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے جبکہ انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، سرکاری حکام اور معصوم شہریوں کو بھی اپنی دہشت گرد کارروائیوں میں نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ دہشتگرد سرحد پار سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے براہ راست ہدایات لیتے رہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت کارروائیوں میں ملوث رہے۔