جامعہ اردو بھی 26 نومبر سے بند کر دی جائے گی : اکیڈمک کونسل

کراچی : وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اٹھائیسواں (28th) اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق 26 نومبر سے جامعہ اردو تدریس کیلئے بند کر دی جائے گی اور آن لائن تدریس کی جائے گی ، جب کہ امتحانات کے متعلق فیصلہ امتحان سے قریب حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔

ایچ ای سی پالیسی کے تحت ایم اے، ایم ایس سی (دو سالہ پروگرام) میں داخلے نہیں دیئے جائیں گے ۔ Covid-19 کے باعث فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔

مذید پڑھیں : سُپر اسٹار ریسلر انڈرٹیکر نے ریسلنگ کو خیر آباد کہہ دیا

اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات ڈاکٹر مسعود مشکور، پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ڈاکٹر نعیم الدین آرائیں ، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر شائستہ عصمت، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر محمد جاوید اقبال، ڈاکٹر ارم السلام، ڈاکٹر محمد اسمٰعیل موسیٰ، ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، ڈاکٹر آزادی فتح، غزالہ یاسمین، فوزیہ بانو، ناظم امتحانات غیاث الدین، انچارج کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر رابعہ مدنی، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، ڈاکٹر سید شبر رضا، ڈاکٹر کامران احسن، ڈاکٹر گوہر علی، ڈاکٹر سید اخلاق حسین شریک تھے ۔ جب کہ ڈاکٹر نوید علی قائم خانی، ڈاکٹر عبدالمتین اور ڈاکٹر حدیقہ کوثر کیانی (اسلام آباد کیمپس) سے آن لائن شرکت کی ۔