سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ کل ہوگا

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، اس کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہفتے کو طلب کرلیا۔

صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اسکولز اور کالجز بند یا کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت اجلاس میں نجی اسکولز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورت حال پر بھی غور ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں : PPSA

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی حکومت کی تجاویز کا  بھی جائزہ لے گی۔ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات 23 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔