مولانا طارق جمیل کا علامہ خادم حسین رضوی کو زبردست خراجِ تحسین

دیوبند مکتب فکر کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے بریلوی مکتب فکر کے علامہ خادم حسین رضوی کو ان کی وفات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی ناموس رسالتﷺ کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔

اپنے پیغام میں طارق جمیل نے لکھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ اور متوسلین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیے: مولانا خادم حسین رضوی پر درجنوں مقدمات قائم ہوئے ،172 روز جیل کاٹی

طارق جمیل نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم مولانا کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر مولانا خادم حسین رضوی جمعرات کی رات انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی وفات سے ناصرف ٹی ایل پی کارکنان بلکہ ان کے چاہنے والوں کو بھی دلی صدمہ پہنچا جبکہ ان کے لیے ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔