جامعہ اُردو کے شعبہ تجارتی نظمیات کو HEC کی جانب سے Ph.D پروگرام کا N.O.C جاری

اسلام آباد : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلی بار جامعہ اردو کے شعبہ تجارتی نظمیات کو پی ایچ ڈی پروگرام کی اجازت دے دی ۔

قائم مقام وائس چانسلر نے ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے، اس سے قبل جامعہ اردو میں جاری پی ایچ ڈی پروگرام ایچ ای سی کی پہلی پالیسی کے تحت چل رہے ہیں جس کے بعد ایچ ای سی نے اپنی پالیسی میں سختی کرتے ہوئے پی ای ڈیز کا این او سی دینے میں سختی کر دی تھی ۔

تاہم ڈاکٹر اسحاق کی کاوشوں سے ایچ ای سی نے اجازت دی ہے ۔ گزشتہ روز وفاقی اُردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالو جی اسلام آبادکے شعبہ تجارتی نظمیات کے زیر اہتمام صدر شعبہ ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق و اساتذہ کرام کی سر براہی میں Ph.D پروگرام کے N.O.C کے اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

مزید پڑھیں : مولانا خادم حسین رضوی کے جنازہ سے قبل ہی لاکھوں افراد اُمڈ آئے

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق شیخ الجامعہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی، انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر عدیقہ کوثر کیانی، صدور انچارجز شعبہ جات ، تدریسی و غیر تدریسی عمال نے بھی شرکت کی ۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے فرمایا کہ کسی کی اصل ترقی ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کو Produce کرنا ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ شعبہ تجارتی نظمیات نے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کروانے کی اجازت HEC سے حاصل کر لی ہے ۔ مزید انہوں نے جامعہ کی ترقی کے لئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا ۔

انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر عدیقہ کوثر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تجارتی نظمیات کو Ph.D پروگرام کا NOC ملنا بڑی کامیابی ہے اور صدر شعبہ و اسا تذہ کرام مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ آخر میں صدر شعبہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ شعبہ مستقبل میں بھی جامعہ کی ترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا ۔