جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے تحت مفت تعلیم شروع

جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے زیر اہتمام انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس منجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز والیءریاست نواب جہانگیر خانجی، پیپلز پارٹی کے راشد ربانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محفوظ یار خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر نواب جہانگیر خانجی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ ریاست جوناگڑھ میں بھی مفت تعلیم دی جاتی تھی اور آج ہم نے اس روایت کو برقرار رکھتے ہوے نوجوانوں کے لیے مفت تعلیم کاآغاز کردیاہے اور یہ سفر ان شاءاللہ آگے جاری رہےگا۔

راشد ربانی نے کہا کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور حکومت کی جانب سے بھی ان کے ساتھ تعاون ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر محفوظ یار خان نے کہا کہ آج یہ ادارہ قائم کر کے انھوں نے اپنے آباءو اجداد کی روایت کو زندہ کیا ہے میں نے تجویز دی ہے کہ یہاں C.S.S کے امتحانات کی بھی ٹریننگ دی جائے۔

اس موقع پر جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساندھ، جنرل سیکریٹری عبدالعزیز عرب نے مہمانوں کو بریفنگ دی .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *