اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں : PPSA

کراچی : پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی ایک ہنگامی میٹنگ میں متفقہ طور پر وفاق کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔

چئیرمین پرویز ہارون نے کہا کہ پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن وزیر تعلیم سندھ کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتی ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کی ضرورت نہیں ۔ بچوں کا پہلے ہی بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکا ہے ، اس وقت تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد ویسے بھی کم ہے اور اسکولز بچوں کو متبادل دنوں یا شفٹوں میں بلا رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں : سائرہ یوسف کی بولڈ تصاویر نے مداحوں کو مایوس کر دیا

دیگر شعبہ جات کے مقابلے میں تعلیمی ادارے سختی سے SOPs پر عمل درآمد کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سیاسی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ کورونا کے پھیلنے کی ذمہ داری بھی غیر ذمہ دارانہ سیاسی اجتماعات پر ہے ۔

اقوامِ متحدہ، یونیسف، یونیسکو و عالمی بنک ایڈوایزری کےمطابق کورونا خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں، بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔ اگر کسی اسکول سے کرونا کیسز پوزیٹیو آتے ہیں تو انہیں 15 دن کے لئے بند کیا جا سکتا ہے ۔ اگر کسی علاقے میں کرونا کے زیادہ کیسز ہیں تو اس علاقے کو چند دنوں کے لئے بند کیا جا سکتا ہے ۔مگر ملک بھر کے اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہو گا ۔ جو نجی تعلیمی اداروں کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔