اُوباما کی کتاب میں اُسامہ سے متعلق اہم انکشافات

الرٹ نیوز ڈیسک : امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے مئی 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے ہیں ۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن کے بارے میں مطلع کرنا ان کے اندازے سے زیادہ آسان تھا ۔

مذید پڑھیں : وینا ملک سابق شوہر کو دھمکیاں دینے لگیں

باراک اوباما نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے صدر آصف زرداری تھے اور انہوں نے ان کی پوزیشن کو سمجھا ۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ اس کارروائی کا نقصان زرداری کو ہی ہو گا ۔

باراک اوباما نے کہا کہ اس وقت کے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کارروائی کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ اتحادی ملک کے اندر فوجی کارروائی کا حکم خود مختاری کی خلاف ورزی ہو گا، مگر ہم القاعدہ کے سربراہ کے خلاف اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے ۔