اسکولوں کو بند کرنا خوش آئند ہے : ASPSA

کراچی : آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن  ضلع غربی کے صدر اور کریٹو ایجوکیشن فاوْنڈیشن کے بانی چیئرمین خان محمد نے کہا کہ اگر حکومت سندھ لاک ڈاون کے تحت اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ہماری ایسوسی ایشن اس فیصلے کو تسلیم کرے گی ۔

جس طرح  ماضی میں آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کیساتھ ملکر کام کیا ہے آئندہ بھی کرے گی۔ حکومت جو بھی فیصلہ کریگی وہ ہمارے بچوں کیلئے بہتر ہو گا ۔

ونر گرامر گروپ آف ایجوکیشن کے چیئرمین خان محمد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن نے ہمیشہ نقل مافیا کی بھرپور مخالفت کی ہے اور نہ ہی ہم نے کبھی میٹرک بورڈ سے من مانے امتحانی سینٹرز کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیاں منسوخ

رجسٹریشن کے معاملے میں ہم ان اسکولوں کا ساتھ دیتے ہیں جو میٹرک بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز و کالجز کے قواعد ضوابط پر پورا اترتے ہوں ۔ ہم سے کبھی میٹرک بورڈ انتظامیہ نے رشوت کا مطالبہ نہیں کیا۔ ہم نے کبھی رشوت کے عیوض اسکولوں کو رجسٹرڈ نہیں کروایا ۔

کرونا کی وجہ سے جو اسکول اپنے عملے کو تنخواہیں ادا نہیں کر سکے انھیں ہماری ایسوسی ایشن نے تاکید کی ہے کہ وہ ایک ماہ کی تنخوا ہ کیساتھ پچھلی ایک ماہ کی تنخواہ بھی ادا کریں تاکہ ان کا بھی چولہ جلتا رہے۔ ہم نے کبھی تعلیم کو کاروبار نہیں سمجھا سنت نبوی  ﷺ کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔