تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیاں منسوخ

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہو چکی ہیں ، لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی ۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ۔ تاہم نومبر کے اختتام پر این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہو گی ۔